خانیوال (وقار پراچہ) نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کیطرف سے شہری دھند میں سفر شروع کرنے سے پہلے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اسمارٹ فون ایپلی کیشن “ہمسفر ایپ”سے مدد حاصل کریں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے حکم پر فوگ کے سلسلہ میں بریفنگ جاری۔ بیٹ کمانڈر قمر شہزاد بھٹی کے مطابق فوگ کی روک تھام کیلئے بحیثیت قوم ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔انہوں نےکہا کہ شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اگر انتہائی ضروری ہو تو دن کی روشنی میں سفر کریں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں گاڑی کی لائٹس ڈم پر رکھیں گاڑی کی اگلی اور پچھلی سائیڈ پر فاگ لائٹس لگائیں.ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انسپکٹر گلزار حسین کیمطابق موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے اسمارٹ فون ایپلی کیشن “ہمسفر ایپ” متعارف








