راولپنڈی(ممتازنیوز) چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈ یشن ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاہے کہ مذہبی تہوارمحبت ،امن اور سلامتی کا پیغام لئے ہوتے ہیں،وطن عزیز ایک نازک دور سے گذر رہا ہے ،کرسمس کے موقع پر باہمی اتحاد و یگانگت کا عملی مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ،اسلام نے اقلیتوں کو ہر ممکن تحفظ دیا ہے ،کرسمس کا تہوار مسیحی برادری کےلئے عید و مسرت کا دن ہے ۔
وہ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے ساتھ ولادت حضرت عیسیٰ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔تقریب میں ڈاکٹر حنا امتیاز بانو،ڈاکٹر انیلا ، میڈم نجمہ ، میڈم مریم ،میڈم ارم شہزادی ،میڈم مہناز کوثر ،شمعون و دیگر نے شرکت کی ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ فروعی اختلافات نے ملکی سلامتی و استحکام کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے ،مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،اس لئے ہمیں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے ۔عقائد کی بنیادپر اختلافات کو ہوا دینا کوئی اچھا عمل نہیں ہے ۔اسلام اقلیتوں کو ہر ممکن تحفظ کی تلقین کرتا ہے ۔پاکستان کی سلامتی ہم سب کو مقدم ہونا چاہئے ۔وطن عزیزمیں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والوں کو محبت و اخوت کی فضا قائم رکھنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔دشمن ہماری نظریاتی اساس کو تباہ کرنے کے درپے ہے ،جس کو روکنے کےلئے ہمیں محبتوں کو فروغ دینا ہو گا ۔اسی میں ہم سب کی بقاءہے۔
مذہبی تہوارمحبت ،امن اور سلامتی کا پیغام لئے ہوتے ہیں،ڈاکٹر جمال ناصر








