کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بورڈ امتحانات میں کراچی کے 38 کالجز میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل “ہم نیوز”کے مطابق انٹر بورڈ امتحانات میں 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے ہیں، کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے تمام کالجز کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کالجز کی کارکردگی پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی معطل کردیئے گئے ہیں، مذکورہ کالجز میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد بھی بڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔









