بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی کرسمس پر مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار،کیک کاٹا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کے حوالے سے زمان پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،
خصوصی تقریب میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب سمیت اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی حبقوق گِل،سیموئل یعقوب، یدستر چوہان، مہندر پال نے شرکت کی ۔
اس کے علاوہ تقریب میں سابق ایم پی اے عامر سہوترا،فرحان جارج،بشپ ابراہم ڈینئل ،بشپ سبسٹین شا سمیت تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے ذمہ داران نے بھی تقریب میں شرکت کی،
چیئرمین عمران خان نے تقریب میں کرسمس کیک بھی کاٹا اورمسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے اور انکے لئے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں،ملک بھر میں مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم حصہ ہے، اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قائد اعظم نے ملک میں اقلیتوں کے لئے برابر حقوق کی بات کی، تحریک انصاف اسی نظریے پر عمل پیرا ہے۔