بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن کیسے ہوا؟ اندورنی کہانی سامنے آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل کی جانب سے سوالات اٹھانے پرگورنر کا حکم روکا گیا، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے ملاقات بھی کی، چیف سیکرٹری نے منظوری دینے سے قبل وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب کا حکم نامہ 22 دسمبر کی دوپہر کو تیار کرلیا گیاتھا، گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کو متن سے آگاہ کیا۔
چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر مزید قانونی رائے مانگی اور مختلف آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی پھر چیف سیکرٹری نے رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب نوٹیفکیشن جاری کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد انہیں عہدے پر بحال کیا ہے۔