جد ہ (ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداورجدہ کے صدر عمرمسعود پوری نےکہا ہے کہ عمران خان کی پونے چار سال کی حکومت کی پالیسیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ اور فالٹ دونوں لائنزپرکھڑا کر دیا تھا،ان کے سارے گناہوں اور خرابیوں کا بوجھ اتحادی حکومت نے اٹھایا،پرویز الٰہی کو گورنر کی ایڈوائس پر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا،یہ آئینی تقاضہ ہے ،ہائیکورٹ نے انہیں عبوری ریلیف دیا ،گورنر کے حکم کو کالعدم قرارنہیں دیا۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنمائوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنی سیاست دائو پر لگائی لیکن ریاست کا دفاع کیا ،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو خطرناک صورتحال سے واپس لائے ، عمران خان کبھی راستے میں سرنگیں بچھاتے ہیں، کبھی گڑھے اورکہیں کھائیاں کھودتے ہیں اور اس کی کئی مثالیں موجود ہیں،عمران خان نے شور مچایا ہوا تھاکہ اسمبلیاں ٹوٹنی چاہیں اورقبل از وقت انتخابات ہونے چاہیں،اسمبلیاں توڑنا بچوں کا کھیل نہیں ، یہ کھلونا نہیں ہے کہ جب دل چاہا بنا لیا اور جب دل چاہا توڑ دیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے، اس کے خلاف جنگ لڑنی ہے ،اصل جنگ غربت کے ساتھ ہے ، تحریک انصاف حکومت معاشی تباہی کر گئی اب اس کی بحالی کی جنگ ہے ۔
عمران خان کے پونے چار سال کے گناہوں کا بوجھ اتحادی حکومت کو اٹھانا پڑرہا ہے،رہنما ن لیگ سعودی عرب








