بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریحام خان کا عمران خان کو کپل شرما شو کی میزبانی کا مشورہ 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں نوجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ بھارت کے معروف ٹی وی شو ’ دی کپل شرما شو‘ کی میزبانی کا مشورہ دے دیا ۔ انہوں نے یہ مشورہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں دیا ۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے عمران خان اور کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سدھو پاجی‘ کی جانب سے لکھا کہ ’میں نے سب انتظام کر لیا ہے، انڈین پریمیئر لیگ میں دونوں بھائی مل کر کمنٹری کریں گے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ٹوئٹ کے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ ’ میرے خیال میں کپل شرما شو زیادہ بہتر رہے گا۔