پشاور(ضیاالاسلام ) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مکسڈ مارشل آرٹس کا دو روزہ میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا مکسڈ مارشل آرٹس میلہ میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں جبران ‘احسان اللہ‘ خالد شہزاد الطاف حسین‘ سلمان خان‘ مبشر عالم‘ ثاقب فاروق‘ اسماعیل خان‘ منصور احمد شاہ‘ نوشاد‘ صدام حسین ‘نزاکت علی‘ رضوان‘ حمد اللہ‘ محمد‘ عطاءاللہ عمران عثمان شاہ ہادی شامل ہیں۔ اختتامی تقری کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے آصف خان نے کہا کہ پشاور میں بہترین ایونٹ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جبکہ مارشل آرٹس کو فروغ ملے گا ‘مارشل آرٹس کے صوبائی صدر ہمایون اور دیگر منتظمین کی جانب سے دو روزہ مکسڈ مارشل آرٹس کا میلہ منعقد کر کے تاریخ رقم کی گئی انکا کہنا تھا کہ میلہ میں پشاور سمیت ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی جس سے پوری دنیا کو امن کا پیغام پہنچا ہے ‘ صوبہ کی دیگر اضلاع میں بھی اس قسم کی مقابلے منعقد کرنے چاہئیں تاکہ نوجوان فائٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ کے لئے ہر قسم اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر رہے ہیں ‘ مکسڈ مارشل آرٹس کے صوبائی صدر ہمایون خان کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہوئے جسمیں بڑی تعداد میں پورے ملک سے فائٹرز نے شرکت کی انہوں نے مزید بتایا کہ مقابلوں کے انعقاد میں منیجمنٹ ٹیم نجم اللہ صافی‘ نعمت گل ‘ضیاءالرحمان صفی اللہ‘ نظر خلیل اور عبداللہ معسود نے بہترین کردار ادا کیا ہے۔آخر میں ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے
پشاور ، مکسڈ مارشل آرٹس کا دو روزہ میلہ اختتام پذیر، ملک بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا








