بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹیج اداکار قیصر پیا کا آئی فون فورٹین پرو میکس چوری ، آئی جی پنجاب سے بڑی درخواست کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیج اداکار قیصر پیا نے آئی فون فورٹین پرو میکس چوری ہونے پرآئی جی پنجاب پولیس سے ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کردی ۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹیج اداکار قیصر پیا آئی فون فورٹین پرو میکس چوری ہونے پر پریشان ہیں اور آئی جی پنجاب پولیس سے درخواست کررہے ہیں کہ میرا آئی فون فور ٹین پرومیکس گم ہو گیا ہے اس وقت میں بہت دکھی ہوں ، ہر جگہ میں نے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، مہربانی کرکے ایک بار میرا فون ڈھونڈ دیں پھر میں کبھی گم نہیں کروں گا۔سٹیج اداکار کاکہناتھا کہ ایک گردہ بیچ کر ساڑھے 4 لاکھ کا فون لیا تھا ۔