بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طالب نکئی، غلام محمد لالی ، غلام بی بی بھروانہ ودیگرکی سپیکر کی جانب سے استعفوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی مذمت

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین قومی اسمبلی سردار طالب نکئی، غلام محمد لالی اور غلام بی بی بھروانہ ودیگر نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سپیکر بہانے نہ بنائیں اور ہمارے اجتماعی استعفےٰ قبول کریں۔اس ضمن میں  سردار طالب نکئی، غلام محمد لالی اور غلام بی بی بھروانہ سمیت اراکین قومی اسمبلی نے ویڈیو پیغامات جاری کرنا شروع کر دیے۔انفرادی ویڈیو پیغامات میں تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی نے سپیکر سے استعفوں کے نوٹیفکیشنز کے فوری اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔سردار طالب نکئی نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہاکہ گیارہ اپریل کو چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں ہم اجتماعی طور پر اپنی نشستوں سے مستعفی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ اجتماعی طور پر جمع کروائے گئے استعفوں میں میرا استعفیٰ بھی شامل تھا، سردار طالب نکئی نے کہاکہ میں قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کے اپنے فیصلے پر پوری طرح قائم ہوں، انہوں نے کہاکہ سپیکر بہانے نہ بنائیں اور ہمارے اجتماعی استعفےٰ قبول کریں، بطور کارکن تحریک انصاف اپنے چیئرمین کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔