بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بزدلانہ حملے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،ساجدطوری

اسلام آباد: وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت کے واقعہ پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں ساجد طوری نے کہاکہ صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمن کی شہادت پر دلی دکھ و افسوس ہوا، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی ان کی درجات مزید بلند فرمائے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔