قومی اسمبلی سے استعفوں میں لیت و لعل کے معاملے ارکان آہستہ آہستہ سامنے آنا شروع ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی سپیکر کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفکیشنز کے اجراء میں غیر قانونی تاخیر اور بہانہ بازی کے معاملےپر تحریک انصاف کے ارکان کھل کر سامنے آگئے ،سردار طالب نکئی، غلام محمد لالی اور غلام بی بی بھروانہ سمیت اراکین قومی اسمبلی نے ویڈیو پیغامات جاری کرنا شروع کر دئیے ۔
انفرادی ویڈیو پیغامات میں تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی نے سپیکر سے استعفوں کے نوٹیفکیشنز کے فوری اجراء کا مطالبہ کیا ہے ۔
سردار طالب نکئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 11اپریل کو چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں ہم اجتماعی طور پر اپنی نشستوں سے مستعفیٰ ہوئے، 11اپریل کو اجتماعی طور پر جمع کروائے گئے استعفوں میں میرا استعفیٰ بھی شامل تھا،
میں قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کے اپنے فیصلے پر پوری طرح قائم ہوں، سپیکر بہانے نہ بنائیں اور ہمارے اجتماعی استعفےٰ قبول کریں، میں بطور کارکن تحریک انصاف اپنے چیئرمین کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف کے بیان کے برعکس سردار طالب نکئی و دیگر کے انفرادی ویڈیو پیغام جاری
۱۱ اپریل کو اجتماعی طور پر استعفیٰ جمع کروائے، میں قومی اسمبلی کی نشست سےمستعفیٰ ہونے کےاپنے فیصلے پر پوری طرح قائم ہوں۔سپیکر بہانے نہ بنائیں اور اجتماعی استعفےٰ قبول کریں۔سردار طالب نکئی pic.twitter.com/I4Vgfi74Yn— PTI (@PTIofficial) December 29, 2022









