پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام مری میں برف باری برفباری شروع ہوگئی جس کی وجہ سے سیاحوں نے مری کا رخ کرنا شروع کردیا ۔
آر پی او راولپنڈی نے بتایا کہ مری میں ابتک 2 ہزار گاڑیوں داخل ہوئی ہیں، ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے،صرف8 ہزار گاڑیوں کی داخلہ کی اجازت ہے،مری میں تین سو ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان ، کشمیر اور گردو نواح میں مزید بارش اور برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے ۔
مری میں برفبار ی،2ہزار گاڑیاں داخل








