دیربالا(مانیٹرنگ ڈیسک ) نواب آف دیرکے بنگلہ سے دو توپیں پراسرار طور پر غائب ہو گئیں۔ 1969 سے دیربالا کے دیرخاص میں نواب کے بنگلہ میں دو توپیں نصب تھیں جوکہ اب غائب ہو گئیں۔
گماں کیاجاتاھے کہ کسی بااثر شخصیت نے اٹھوا لی ہیں ۔ توپوں کی غائب ہونے پر دیربالا اور دیرپائین کے عوام میں سخت غم وغصہ پھیل گیا ہے اور سوشل میڈیا پر توپوں کی غائب ہونے کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کی استدعا کی جارہی ہے ۔









