اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا، جس پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بھی بنادی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہوا بازی اور پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے نیو اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اس کی تکمیل کیلئے کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم خود کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں سعد رفیق، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معمول کا منافع بخش عمل ہے، آؤٹ سورسنگ کا عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا، آؤٹ سورسنگ سے حکومت کو منافع اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات ملیں گی۔
حکومت کا ملک کے دو بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ








