بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے عمران خان کے بلانے پر ملاقات سے انکار کردیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے والد کی وفات پر عمران کی جانب سے تعزیت کیلئے بلانے پر ملاقات سے انکار کردیا۔

سلمان قادر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان نے ان کے والد کی تعزیت اور فاتحہ کیلئے پیغام بھیجا تھا۔

سلمان قادر نے کہا کہ ان کے والد کے انتقال کو 3 سال ہو چکے ہیں اور عمران خان آج تک گھر افسوس کرنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے گھر انتقال ہوا ہوتا ہے اصولاً ان کے گھر جا کر تعزیت کی جاتی ہے۔

 

https://youtu.be/zNrjvc-1cHU