لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سائنسدانوں نے ان وٹرو ایمبریو پروڈکشن، وٹریفیکیشن اور ٹرانسفر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھینس کا پہلا حمل حاصل کیا ہے۔اس چینی طریقہ کار میں اعلی نسل کی بھینسوں سے ایمبریو بنانا اور انہیں دیگر بھینسوں میں پیوند کرنا شامل ہے،اس طریقہ کار میں اعلی نسل کی بھینسوں سے ایمبریو بنانا اور انہیں دوسری قسم کی بھینسوں میں پیوند کرنا شامل ہے۔پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے بتایا کہ یہ کامیابی چین کی ایک کمپنی کے تیار کردہ پروٹوکول کے استعمال سے حاصل ہوئی ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی نیلی راوی بھینسوں کی نسل پر ایک مشترکہ تحقیقی منصوبہ ہے۔
پاکستان کا بھینس کے ایمبریو کو منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ








