ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” کی چائلڈ آرٹسٹ “انجلی” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا سعید نے اپنے بوائے فرینڈ سسبا ویگنر سے منگنی کر لی۔
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق 1998 کی بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” کی اداکارہ ثنا سعید نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے منگیتر سسبا ویگنر نے انہیں پرپوزکیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑےنے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے ۔ سسبا ویگنر کو گھٹنوں کے بل بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری طرف ثناء پروپوز ہونے پر صدمے میں دکھائی دیتی ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا البتہ دل والے ایموجی کے ساتھ انگوٹھی کا ایموجی بنایا۔ ثنا کی پوسٹ پر کئی معروف فنکاروں نے انہیں مبارکباد دی اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثنا سعید کے منگیتر سابا وانر ساؤنڈ ڈیزائنر ہیں جو کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔
View this post on Instagram
یادرہے ثنا سعید نے کچھ کچھ ہوتا ہے فلم میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا۔ جس میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی بیٹی کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ثنا نے جن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ان میں “اسٹوڈنٹ آف دی ایئر “اور “فگلی” شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ ‘نچ بلیے “کے 7ویں سیزن اور “جھلک دکھلا جا” کے نویں سیزن کا حصہ رہ چکی ہیں۔









