بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے سال کے آغاز کے ساتھ رنبیر کپور کی نئی فلم “اینیمل” کا پوسٹر جاری

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ  کے معروف اداکاررنبیر کپور کی آنے والی نئی فلم “اینیمل” کا پوسٹر جاری کردیا گیاہے، جسے سوشل میدیا صارفین جنوبی بھارت کی مقبول فلم کے جی ایف کی نقل قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئےبھارتی فلم   براہمسترا  کی شاندار کامیابی کے بعد  اور نئے سال کے موقع پر اداکار رنبیر کپور کی  نئی فلم”اینیمل”  کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے ،   جس میں ان کا مختلف انداز  مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ٹوئٹر پر فلم کےڈائریکٹر سندیپ ریڈی کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر میں   رنبیر کپور  خون میں رنگی ہوئی سفید شرٹ پہنے انتہائی پرتشدد انداز میں نظر آرہےہیں جبکہ بغل میں کلہاڑی دبائی ہوئی ہے ان کے چہرے اور بازو پر زخم ہیں اور وہ سگریٹ جلا رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار نے پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ”2023 میں تیار ہو جاؤ، یہ جانوروں کا سال ہے”۔