بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آنجہانی اداکارسوشانت کےفیلٹ کو اڑھائی برس بعد نیا کرائے دار مل گیا

مبمئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے فلیٹ کو  اڑھائی برس بعد نیا کرایہ دار مل گیا۔

“این ڈی ٹی وی نیوز “کے مطابق آنجہانی اداکار سوشانت راجپوت کا فلیٹ اڑھائی برس سے خالی تھا ،جو اب دوبارہ سے آباد ہونے والا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی فیلٹ میں نئے کرائے دار منتقل ہو جائیں گے۔ممبئی کے اسٹیٹ بروکر نے بتایا ہے  کہ” فلیٹ مالکان نے ان سے چند ماہ قبل رابطہ کیا تھا۔ فلیٹ 5 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر دیا جائے گا ـ  مالکان کو 30 لاکھ روپے کا سیکیورٹی ڈپازٹ بھی ملے گا”۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اس فلیٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔جس کے بعد سے یہ فیلٹ خالی تھا ،جو اب آباد ہونے والا ہے۔