ٹی وی مارننگ شو کی معروف میزبان مایا خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی آج کل ان کی ہی آڈیوز لیک ہورہی ہیں۔
یو ٹیوب کو دیئے گئے انٹرویو میں مایا خان کا کہنا تھا کہ ہارمونل عدم توازن کے باعث میرا وزن بہت بڑھ گیا تھا، ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب یہ سوچتی تھی کہ وزن کم کرکے کیا کرنا ہے؟میں خوش خوراک تھی لیکن اب بہت کم کھاتی ہوںمیں دن میں 6 سے 8 دفعہ کھانا کھاتی ہوں لیکن بہت تھوڑا تھوڑا کھاتی ہوں۔
ٹی وی میزبان نے مزید کہا کہ ہمارا کام مسائل کو اجاگر کرنا ہے، ٹی وی نے کسی کو خراب نہیں کیا، اگر اچھا لگتا ہے تو دیکھیں، نہیں لگتا تو نہ دیکھیں۔ جن لوگوں نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی آج کل ان کی ہی ویڈیوز اور آڈیوز لیک ہورہی ہیں۔
طلاق سے متعلق مایا خان نے بتایا کہ بھائی کے انتقال ہم صدمے سے گزررہے تھے، ایسے وقت میں ان کے شوہر بھی بیرون ملک تھے۔ پھر ہم نے اچھے انداز میں رشتہ ختم کردیا، ہمارا کوئی اختلاف نہیں تھا۔ اللہ انہیں خوش رکھے۔
نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے مایا خان نے مزید کہا کہ میری کسی نہ نہیں بنی تو ضروری تو نہیں کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں، ہم کیوں منفی باتیں کریں، نزدگی میں مشکلیں کیا کم ہیں، لوگوں کے پاس محبت کے لئے زندگی کم پڑ تی ہے تو نفرت کے لیے کیسے وقت نکالتے ہیں۔
جنہوں نے میرے خلاف مہم چلائی آج کل ان کی ہی آڈیوز لیک ہورہی ہیں، مایا خان








