بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بات اور وعدے کے پابند نکلے اور انہوں نے کہے گئے وقت پر اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔
شاہ رخ خان کے فوری بعد دو منٹ سے بھی کم وقفے کے دوران جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹریلر جاری کیا۔
Mehemaan nawaazi ke liye #Pathaan aa raha hai, aur pataakhen bhi saath laa raha hai! 💣💥 #PathaanTrailer out now!
Releasing in Hindi, Tamil and Telugu on 25th January 2023.@deepikapadukone | @thejohnabraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/npbZ0WFQjx— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 10, 2023
تینوں اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ہی منٹس میں فلم کے ٹریلر کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔
اس سے قبل 9 جنوری کو شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ آج 11 بجے فلم کا ٹریلر لانچ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایکشن اور سسپینس سے بھرپور یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار بھی ہوچکی ہے۔









