اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ،سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو نوٹس جاری کردیا،سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔اتوار کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الالحسن اور جسٹس محمد مظہر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کمرہ نمبر1میںسماعت کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا ججز نے اس پر نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے ،تمام سیاسی جماعتیں امن وامان کی صورتحال یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھائیں ،عدالت نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو معطل کرنے کی استدعا مستردکردی اور اٹارنی جنرل ،سیکرٹری داخلہ اوردفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ ،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد،اٹارنی جنرل ودیگر کو نوٹس،سماعت کل تک ملتوی








