بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن ؛عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت 25 جنوری کو ہونا تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درخواستوں پر سماعت 31 جنوری کو ہو گی ۔

یاد رہے کہ عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیخلاف درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائر کر رکھی ہیں۔