بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا میں 15رکنی نگران کابینہ تشکیل

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں    نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے،  کابینہ 15ارکان پر مشتمل ہو گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں عبدالحلیم ، مسعود شاہ ، حامد شاہ ، رسول نذیر ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل اور شفیع اللہ خان  شا مل ہیں ۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کے بعد اب نگران کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، شاہد خٹک ، حاجی غفران، خوشدل خان، تاج محمد  کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے  ان کے علاوہ محمد علی شاہ ، ارشاد قیصر اور منظور آفریدی بھی خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل  ہیں ۔