بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے پی ایچ سی کے زیراہتمام اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج،جدوجہدآزادی کشمیر جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد(ممتازنیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر پاکستان نے جمعرات کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں کی قیادت کل جماعتی حریت کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی حریت کانفرنس کے قائدین کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جمہوریت عوامی رائے کے احترام کا نام ہے لیکن بھارت نے کبھی بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے اور اس نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔
حریت رہنماؤں اور دیگر مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے وحشیانہ حربے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنے نصب العین کو حاصل نہیں کر لیتے۔
حریت رہنماؤں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو متعلقہ بنانے کے لیے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے کر تنازع کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔مظاہرے کے اختتام پر بھارت مخالف ریلی بھی نکالی گئی۔