facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی سالانہ کاردگی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے این ٹی ڈی سی اور کے الیکڑک کی کاکردگی جائزہ رپورٹ 2021 جاری کردی ۔رپورٹ میں نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو سسٹم میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے ۔نیپرا اتھارٹی نے سسٹم میں بہتری لانے پر کے الیکڑک کی تعریف بھی کی ہے۔

رپورٹ میں میں لکھا گیا ہے کہ سال 2020-21 میں 130 ملین یونٹس بجلی عوام کو فراہم نہ کی جاسکی ، سالانہ بنیادوں پر اس شرح میں 652 فیصد اضافہ ہوا ہے۔این ٹی ڈی سی نے قومی خزانے کو 88 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بجلی معطلی کے 57 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہے۔

رپورٹ میں مزیدلکھا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ میں وولٹیج کے اتار چڑھاﺅ میں 19.5 فیصد کی بہتری آئی ہے ۔

نیپرا نے مزید لکھا ہے کہ بجلی کے کم وولٹیج این ٹی ڈی سی کے لئے سوالیہ نشان ہیں ۔ این ٹی ڈی سی اپنی پلاننگ ، آپریشن اور سسٹم بحالی میں بہتری لائے ۔کے الیکڑک کے بجلی نظام میں تعطل کے واقعات میں 50 فیصد کی کمی آئی ہے، رپورٹ میں لکھا ہے کہ کے الیکڑک کے بجلی ترسیلی نظام میں بہتری آئی ہے۔