بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا پریکٹس کے دوران آمنا سامنا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا لاہور میں پریکٹس کے دوران آمنا سامنا ہوگیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 8 کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بولنگ کی مشقیں کیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے نیٹ سیشن میں بابر اعظم کو بولنگ کرائی۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کے ایک میچ میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو بولڈ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جس میں بابر اعظم پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 28 فروری اور 7 مارچ کو مدمقابل آئیں گی۔