بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں برآمد

کیف (نیوز ڈیسک )یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نےحال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔

یوکرین کی جانب سے اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا قتل ہولناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے جبکہ فرانسیسی صدر نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔