نئی دہلی (ممتاز رپورٹ)بھارتی سرحدی فورس(بی ایس ایف)نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گجرات کے ضلع کچھ میں بحیرہ عرب کے قریب ہرامی نالہ کرک سے ایک پاکستانی کشتی پکڑی ہے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بی ایس ایف کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ معمول کی گشت کے دوران بین الاقوامی سرحد پر بارڈر پلر نمبر 1160کے قریب دو پاکستانی کشتیوں کی نقل وحرکت کی نشاندہی کی گئی جن پر چار سے پانچ پاکستانی ماہی گیر سوار تھے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کی کارروائی پر پاکستانی ماہی گیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی ایک کشتی ضبط کر لی گئی جو بھارتی سمندری حدود میں سو میٹر اندر موجود تھی۔
بھارت کا اپنی سمندری حدودسے پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پکڑنے کا دعویٰ
