بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چودھری سے اہلیہ اور بیٹیوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری سے ان کی اہلیہ اور بیٹیوں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔
الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے اور بغاورت کے کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔
آج اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بیٹیاں ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں، جہاں ان کی فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔