بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری نے افغانستان کی تنظیم کو پیسے دیے، عمران خان بتا چکے، فرخ حبیب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حیبب نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے افغانستان کی ایک تنظیم کو پیسے دیے ہیں، یہ بات عمران خان بتا چکے ہیں۔
انہوں نے زمان پارک کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن عمران خان کو سیکیورٹی کون فراہم کرے گا؟ سابق وزیراعظم عمران خان پہلے ہی سکیورٹی خدشاست کا اظہار کر چکے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پارلیمان میں ق لیگ کی اکثریت پرویز الہٰی کے ساتھ ہے، اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن جانے اور پرویز الہٰی جانیں، پرویز الٰہی جب بھی پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، ان کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ان سے بات بھی ہو چکی ہے، عمران خان کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی ہیں، عمران خان اگر سفر کریں گے تو ہڈی فریکچر ہونا کا خدشہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان سے معزز عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لے، ڈاکٹروں نےعمران خان کو سفر کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔