اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا، خاتون ایم پی اے ترین گروپ میں شامل ہوگئیں۔حکومت کے نمبرزمیں سے ایک اور ایم پی اے کی کمی ہوگئی، خاتون ایم پی اے عظمیٰ کاردار ترین گروپ میں شامل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق عظمی کاردار نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دُکھی ہوں، عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔عظمی کاردار نے کہا کہ عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی، مجھ سمیت کئی اور ایم پی ایز بھی پارٹی سے الگ ہورہے ہیں، جہانگیر ترین کسی بھی پارٹی میں جائیں گے، میں انکے ساتھ رہوں گی۔
تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا، خاتون رکن ترین گروپ میں شامل








