لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ نسرین بی بی گزشتہ روز 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
قریبی ذرائع کے مطابق یاسر شامی کی والدہ گزشتہ 2 برس سے شدید علیل تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عشاء مسجد محمدیہ رضویہ گرین ٹاؤن میں ادا کی گئی۔
مرحومہ نے سوگواران میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔
نماز جنازہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اینکر یاسر شامی کی والدہ کے انتقال پر ان کے دکھ میں شریک ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا کرے آمین pic.twitter.com/rlLW1ej47V
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) February 1, 2023









