بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر)پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اورآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اورمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اللہ تعالی ان کے اہلخانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔