بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنگی جنون بھارتی نوجوانوں کا روزگار کھا گیا، مظاہرے پھوٹ پڑے

نئی دہلی (ممتازنیوز) جنگی جنون بھارتی نوجوانوں کا روزگار بھی کھا گیا، بیروزگاری کے خلاف بھارت میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔
بھارتی میڈیا نے مُودی سرکار کےترقی کے دعوے بےنقاب کردیے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت میں اب تک ایک لاکھ سے زائد نوجوان بیروزگار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کمپنیوں سے ایک لاکھ سے زائد ملازمین فارغ کردیے گئے۔ اِن کمپنیوں میں گوگل، مائیکرو سافٹ، ایمزون، آئی بی ایم اور ڈیل شامل ہیں۔
گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او سُندر پچھائی ،مُودی کی پالیسیوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں اور گوگل نے بھارت میں 12 ہزار، مائیکرو سافٹ 10 ہزار اورایمزون کے 8 ہزار ملازمین فارغ ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بیروزگاری کے خلاف بھارتی ریاست اُتر اکھنڈ میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ڈیرہ دون شہر میں پولیس بیروزگار نوجوانوں پر ٹوٹ پڑی، تصادم میں 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پُرتشدد مظاہروں کے بعد انتظامیہ نے ضلع ڈیرہ دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ احتجاج میں شریک 13 مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔