کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسقاط حمل قوانین سے ناخوش امریکیوں کی تعداد میں اضافہ، گیلپ پول کے مطابق قانون سازوں نے پابندیوں پر نرمی کرنے کیلئے غور شروع کردیا۔ ایک نئے گیلپ پول سے پتہ چلا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کے قوانین (Roe v. Wade) کالعدم کرنے کے تناظر میں دو تہائی سے زیادہ امریکی ملک کے اسقاط حمل کے قوانین سے غیر مطمئن ہیں اور تقریباً نصف چاہتے ہیں کہ پالیسیاں کم سخت ہوں جیساکہ امریکہ اسقاط حمل سے نمٹنے کے طریقہ کار سے نمٹنا جاری رکھے ہوئے ہے اور جی او پی قانون ساز استثنیٰ شامل کرنے کیلئے نئی تجاویز کے ساتھ ریاستی پابندیوں پر نظر ثانی کررہے ہیں۔ سروے میں پایا گیا کہ 69 فیصد امریکی جوان ملک کی اسقاط حمل کی پالیسیوں سے غیر مطمئن ہیں جو گیلپ کی جانب سے 2001 میں اس معاملے پر پولنگ شروع کرنے کے بعد سے ریکارڈ اضافہ ہے۔ 46 فیصد کے خیال میں ملک کے قوانین کو کم سخت ہونا چاہیے۔صرف 15 فیصد کا خیال ہے کہ قوانین کو زیادہ سخت ہونا چاہیے اور 26 فیصد اس سے مطمئن ہیں کہ قوانین اب کیسے ہیں۔ ڈیموکریٹس کی 74 فیصد اکثریت کم سخت قوانین چاہتی ہے جبکہ 44 فیصد آزاد کم سخت قوانین چاہتی ہے۔ صرف 17 فیصد ریپبلکن کم سخت قوانین چاہتے ہیں جبکہ 9 فیصد پالیسیوں سے مطمئن ہیں جیسی وہ ہیں۔ نصف خواتین (50 فیصد) کا خیال ہے کہ ملک کے قوانین کو کم سخت ہونا چاہیے۔
اسقاط حمل قوانین سے ناخوش امریکیوں کی تعداد میں اضافہ








