بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیویارک ٹائمز نے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا، اخبار کے مطابق پاکستان کیخلاف جارحیت اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں منصوبے کا حصہ ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز نے بھی مودی کی انتہا پسندی پر مبنی اقدامات پر آواز اٹھا دی،  امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار پر کڑی تنقید کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالے سے اب تک بھارت میں مذہبی شدت پسندی میں خاصا اضافہ ہوا، مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا ہی نہیں دی جاتی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے خلاف قوانین بنوائے، اخبار میں مسلمانوں کی شہریت سے متعلق قوانین کی تبدیلی اور کشمیر کے 5 اگست کے ناجائز انضمام کا بھی ذکر کیا گیا۔

اخبار کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی پر مبنی حکومت ایک بڑے منصوبے کے تحت بی جے پی مسلمانوں کے خلاف قوانین بنا رہی ہے تا کہ ان پر زندگی تنگ کر دی جائے، کشمیر میں مسلم مخالف قوانین کے ذریعے مظلوم عوام سے انتقام لینا چاہتی ہے، پاکستان کیخلاف جارحیت اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بھی مودی کے منصوبے کا حصہ ہے۔