ملتان (مقبول حسین) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی سب کمیٹی برائے ٹیکسیشن کے اجلاس میں سالانہ وفاقی بجٹ تجاویز کے بارے میں مشاورت،ٹیکس نیٹ میں اضافہ منی بجٹ،ٹیکسز ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ٹیکسیشن سب کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سہیل طفیل کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صدر میاں راشد اقبال،سینئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،کو کنوینئر ظفر اقبال صدیقی،میاں فضل الہی،طلعت جاوید،محمد یونس غازی،انور سلیم کین،اورنگزیب عالمگیر،زیشان امجد،محمد عثمان،سیکرٹری جنرل محمد شفیق کمیٹی سیکرٹری ساجد انصاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں آمدہ وفاقی بجٹ کے حوالہ سے تجاویز تیار کرنے کے لیے ممبران کو 20فروری تک تجاویز دینے کی تاریخ دی گئی جنہیں یکم مارچ تک ایف بی آر کو ارسال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سہیل طفیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لیے حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے ٹیکس دہندگان پر نت نئے ٹیکسز کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے ٹیکس گزار نیٹ میں لائے جائیں ہر وہ شخص جو گھر اور گاڑی کا مالک ہے اسے ہر سال ٹیکس ریٹرن بھرنا چاہیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور وصولی محکمہ کا کام ہے اور انہیں یہ ملکی خدمت کے جذبہ کے تحت کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ٹیکس قوانین موجود ہیں ان پر سختی سے عمل در آمد ہونا چاہیے حکومت کاروباری سرگرمیاں آسان کرے جومعیشت کے لیے انجن کا کام کرتی ہے میاں راشد اقبال نے کہا کہ حکومت تمام تر ملکی معاشی مشکلات کا بوجھ ٹیکس دہندگان پر نہ ڈالے اور بڑے بڑے گریڈ رکھنے والے افیسران کی مفت بجلی،پٹرول سمیت دیگر مراعات ختم کی جائیں اربوں کے مالک یہ افیسران بجلی،گیس اور پٹرول کے اخراجات خود برداشت کر سکتے ہیں اور سب پر مساوی بوجھ ڈالا جائے سپر ٹیکس کے علاوہ دیگر کئی اقسام کے ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور 170ارب کے نئے ٹیکسز لگا کر مشکلات کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سپر ٹیکس،اور حالیہ 170ارب کے نئے ٹیکسزپر نظر ثانی کرے اور نئے ٹیکس گزار بھی بنائے طلعت جاوید نے کہا کہ ایف بی آر پریزیمپٹو ٹیکس کی بجائے انکم پر ٹیکس لگائے ٹیکس نیٹ وسیع ہو گا تو سب پر یکساں ذمہ داریاں عائد ہوں گیں انہوں نے مزید کہا کہ سپر ٹیکس گزر جانے والے سال پر لگایا گیا جو سراسرزیادتی ہے ظفر اقبال صدیقی نے کمرشل میٹرز میں ٹیکسز بارے کمیٹی کو تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ 18لاکھ 56ہزار چھوٹے دکاندار ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ان سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے کام کا آغاز کیا جائے ملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان کی سب کمیٹی برائے ٹیکسیشن کے اجلاس کی صدارت کنوینئر سہیل طفیل کررہے ہیں صدر میاں راشد اقبال،سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،کو کنوینئر ظفر اقبال صدیقی،میاں فضل الہی،طلعت جاوید،محمد یونس غازی،انور سلیم کین،اورنگزیب عالمگیر،زیشان امجد،محمد عثمان،سیکرٹری جنرل محمد شفیق کمیٹی سیکرٹری ساجد انصاری شریک ہیں
ایوان تجارت و صنعت ملتان کی ٹیکسیشن کمیٹی کاآمدہ بجٹ کیلئے تجاویزیکم مارچ تک ایف بی آرکوارسال کرنے پراتفاق








