بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ،3 افراد ہلاک

امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق مشتبہ مسلح شخص نے یونیورسٹی میں دو مقامات پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خودکشی کرلی۔ سیاہ فام مسلح شخص نے جینز کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔
واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اورکیمپس کی سرگرمیاں 48 گھنٹوں کے لیے منسوخ کردی ہیں۔