بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرنش خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا اکاونٹس سے اپنی ذاتی تصاویر ڈیلیٹ کر دی

مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے اکاونٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق زرنش خان ایک باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے لاکھوں کی  تعداد میں فالورز ان کی تعریف کرتے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف اداکارہ نے حرم شریف سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خبر دی۔ زرنش خان نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں  لکھا کہ” اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، صرف سنا تھا لیکن اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا ہے کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں”۔

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ہی  اداکارہ  نے اپنی تمام ذاتی تصاویر  اسٹاگرام اکاونٹ سے  ڈیلیٹ کردیں۔  اداکارہ کے اکاونٹ میں صرف چند اسلامی پوسٹ نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)