جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) جدہ میں دو پاکستانی شہری منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلئے گئے ، جنرل ڈائریکٹوریٹ محکمہ سعودی انسداد منشیات کا کہناہے کہ دونوں پاکستانی شہریوں کے قبضے سے 9 کلو گرام میتھم فیٹامائن اور 3.5 گرام ہیروئن ضبط کی گئی ہے ، جنرل ڈائریکٹوریٹ محکمہ سعودی انسداد منشیات نے مزید کہاہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ابتدائی تفتیش کے بعد سعودی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں 2پاکستانی منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار








