بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علاقائی زبانوں کے سب سے بڑے نیٹ ورک پی ٹی وی بولان کے پہلے ٹرانسمیٹر کا افتتاح

 کوئٹہ(ممتازنیوز) علاقائی زبانوں کے سب سے بڑے نیٹ ورک پی ٹی وی بولان کے پہلے ٹرانسمیٹر کا افتتاح کردیا گیا ۔ جدید ٹرانسمیٹر تنصیب سے بولان کی نشریات اب ناظرین یوایچ ایف عام انٹینا سے بھی دیکھ سکیں گے ۔ جی ایم پی ٹی وی کوئٹہ سید فہیم شاہ نے افتتاح کیا ۔ تقریب میں سابق جنرل منیجر محمد ایوب بابئی ، انجینئرنگ منیجر نبو جان آغا ، حبیب اللہ ناصر ، اے پی ایم محمد مدثر ، سی بی اے یونین عہدیدار بھی موجود تھے ۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر کی طرف سے ملک ظہیر احمد ، محمد افضل غلام حسین , الطاف احمد ، بابر خان نور محمد نے ٹرانسمیٹرز انسٹالیشن کے حوالے سے بریف کیا ۔ ٹرانسمیٹرکا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب , چیئرپرسن پی ٹی وی شاہیرہ شاہد ، ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان اور ڈائریکٹر انجینئرینگ عارف نور کی خصوصئ ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ۔