بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رقم نہیں، بلدیاتی انتخابات نہیں کراسکتے، سری لنکن الیکشن کمیشن

کراچی (نیوز ڈیسک) سری لنکا کے نیشنل الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے کہ رقم نہ ہونےکی وجہ سے 9مارچ 2023ء کو بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتے، وزیر خزانہ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن کیلئے ضروری فنڈ دینے سے قاصر ہے ۔نیشنل الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ نیشنل الیکشن کمیشن نے 18؍ جنوری اور 10؍ فروری کو حلف نامے دیئے کہ اس نے 2023ء کے لوکل گورنمنٹ الیکشن کے انعقاد کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے ہیں اور وہ مذکورہ انتخابات کے انعقاد کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کرتا رہے گا۔تاہم الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مذکورہ حلف نامے کے بعد ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں جو الیکشن کمیشن کے کنٹرول سے باہر ہیں اور ایسے حالات میں وہ حلف نامے کے مطابق کام نہیں کرسکتے۔نیشنل الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے مطلع کیا تھا کہ وہ مذکورہ الیکشن کرانے کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔