بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب نے 70 برس میں 95 ارب ڈالر کی امداد دی، شہزادہ فیصل

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ’ سعودی عرب نے گزشتہ 70برس کے دوران 95ارب ڈالر انسانی مسائل کے حل کے لیے فراہم کیے ہیں۔ 160 ملکوں کے باشندوں کو سعودی امداد سے فائدہ پہنچا ہے‘۔ ’سعودی عرب بین الاقوامی اقتصادی و سیاسی و جغرافیائی چیلنجوں اور بحرانوں کے طوفان میں انسانی و ترقیاتی امداد پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا‘۔ریاض انٹرنیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب اپنی اسی پالیسی کے باعث کم اور متوسط آمدنی والےممالک کو انسانی و ترقیاتی امداد دینے والے ملکوں میں سرفہرست ہے۔