بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مارک شیٹ نہ دینے پر طالب علم نے پیٹرول چھڑک کر اپنی پرنسپل کو آگ لگادی

اندور: بھارت میں فارمیسی کے ایک سابق طالبعلم نے مارک شیٹ نہ دینے پر اپنی پرنسپل کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں اندور کالج کی پرنسپل گھر جانے کے لیے باہر ہی نکلی تھیں ایک نوجوان نے ان پر پیٹرول پھینکا اور آگ لگا دی۔ پرنسپل کو آگ نے بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ اسی حالت میں دوبارہ کالج کی طرف بھاگیں۔

کالج کے دیگر اساتذہ اور اسٹاف نے کسی طرح آگ بجھائی اور 54 سالہ پرنسپل ویمکتا شرما کو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جسم 90 فیصد تک جھلسنے کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔
کالج کے ہی سیکیورٹی گارڈ نے پرنسپل کو آگ لگانے والے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ نوجوان کا ہاتھ اور سینہ پر بھی زخم آئے ہیں۔ نوجوان اسی کالج کے شعبہ فارمیسی کا سابق طالب علم تھا۔

طالب علم آشوتوش شریواستو کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جولائی سے پرنسپل صاحبہ مارک شیٹ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی تھیں جس پر میں غصے میں آگیا۔