سرینگر (ممتاز نیوز)جموں وکشمیر ماس مومنٹ کے سیکریٹری جنرل پرنس سلیم کے والدشیخ علی محمدکے لئے قل خوانی اور تعزیتی مجلس کا اہتمام بدھ کو مرحوم کی رہائش گاہ واقع شالہ کدل کرفلی محلہ سرینگر میںکیا گیا ،تعزیتی مجلس میں سیاسی ،سماجی،مذہبی اور دینی جماعتوں کے رہنماوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، جن کشمیری رہنماوں نے تعزیتی مجلس میں شرکت کی ان میں جاوید احمد میر ، شوکت بخشی ، بشیر خان ، منظور صوفی ، معراج الدین شیخ ، اقبال گندرو ، حسنی مبارک ، ایم سلیم زرگر ، شکیل احمد زرگر ، عوامی ایکشن کمیٹی کے سجاد احمد ، طاہر احمد میر ، محمد یاسین بٹ ، نور محمد کلوال ، جاوید احمد زرگر ، الطاف محمد خان ، معراج الدین زرگر ، یاسمین راجہ ، عبد الرشید لون اور دیگر شامل تھے ،جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی علیل ہونے کی وجہ سے اس تعزیتی مجلس میں شرکت نہ کرسکیں تاہم ان کی نمائندگی پارٹی کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون نے کی اور انہوں نے فریدہ بہن جی کی جانب سے تعزیتی پیغام پڑھ کر سنایا ، عبدالرشید لون نے اس موقع پر تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری ماس موومنٹ پرنس سلیم کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے دعاء کی اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلندفرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے ، اس موقع پر تعزیتی مجلس میں شریک دوسرے رہنماوں نے بھی پرنس سلیم کے والد شیخ علی محمدکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ، اس سے قبل مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ان کے آبائی قبرستان مومن آباد بٹہ مالو میں فاتح خوانی کی گئی ، تعزیتی مجلس کے آخر میں مرحوم کی مغفر ت کے لئے اجتماعی دعاء کی گئی ،اس کے علاوہ جموں وکشمیر سے بھارت کے غاصبانہ قبضے سے جلد آزادی اور شہدائے کشمیر کے لئے بھی خصوصی دعاء کی گئی ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر پاکستان کے رہنماء منطور احمد ڈارسمیت جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے دیگر رہنماوں نے بھی پارٹی کے سیکریٹری جنرل پرنس سلیم سے ان کے والدشیخ علی محمدکے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر ماس مومنٹ کے سیکریٹری جنرل پرنس سلیم کے والدشیخ علی محمد پیر کو سرینگر میں انتقال کرگئے تھے۔۔










