بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

(ن)لیگ سعودی عرب کے زیراہتمام مملکت کے یوم تاسیس کی پروقارتقریب، گلوکار نعیم سندھی کی شاندار پرفارمنس پر شرکاجھوم اٹھے، کیک بھی کاٹاگیا 

جدہ(امیر محمد خان) پاکستان مسلم لیگ( ن) سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان،سیکرٹری جنرل جدہ مہر عبدالخالق لک اور ممتازکاروباری شخصیت مین غلام رسول نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پرپروقار تقریب کااہتمام کیا، امیدار و ایگزکیٹو جدہ چیمبر آف کامرس احمد بدران مصری نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی، نظامت کے فرائض سیحرش میمن سرانجام دئیے۔تقریب میں سعودی عرب، پاکستان،امریکہ ،برطانیہ ،مصر ، جازان،سوڈان، سپین، کینیڈا،بھار ت اور یمن کی ممتاز کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے عربی، اردو، پنجابی اور پشتو میں گانے گا کر اپنی آواز کاجادو جگایااور پروگرام کو چار چاند لگادیئے ،ان کی پرفارمنس کو پاکستانی کمیونٹی اور دیگر ممالک کے مہمانوں نے خوب انجوائے کیا ۔اس موقع پر چیف کوآڈ ی نیٹر اوورسیز بیرسٹر امجد ملک کا یوم تاسیس کے حوالے سے پیغام سوشل میڈیا سائرہ شمس نے پڑھ کر سنایا ۔ رکن قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز علی زاہد حامد نے ٹیلی فون پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اوران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔الشیخ عادل دہلوی ،مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان ،حافظ عبدالماجد ، حافظ آمان اللہ ودیگر نے بھی یوم تاسیس کے موقع پر سعودی عرب کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سئنیر نائب صدر نور محمد آرائیں ،مرکزی نائب صدر مسلم لیگ رانا محمدنواز خاں،چیئرمین چوہدری بلو شیر وڑائچ ،صدر مسلم لیگ ن جدہ عمر مسعود پوری ،مرکزی نائب صدر چوہدری محمد شہباز ، ممبر مجلس عاملہ اسلم عبدالغنی راجپوت ،الشیخ سلطان الحربی،الشیخ فہد الغامدی،الشیخ نواف ،الشیخ مشال العتیبی،الشیخ نایف العتیبی، الشیخ طارق مسعود،میڈیا ہیڈ احسن مسعود،مرکزی ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا زوہیب شہزاد کھوکھر،ممبر مجلس عاملہ بشارت علی ،سید اجمل شاہ ،ملک امجد اعوان،رانا عبداللہ خاں،ملک عاصم اعوان،مہر فیصل مکی، امیر محمد خاں،خالد چیمہ،عدیل احمد ،ارباب علی ، ظہور بیگ و دیگر بھی تقریب میں موجود تھے ۔ آخر میں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹاگیا۔