امریکا نے گوانتانا موبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کردیا۔
پینٹاگون کے مطابق عبدالربانی اورمحمد ربانی کو 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق عبدالربانی کو القاعدہ کیلئے سہولت کاری اور ان کے بھائی محمد ربانی کو القاعدہ کے اہم رہنما کو مالی و سفری سہولت فراہم کرنےکے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
پینٹاگون کے مطابق 2 افرادکو منتقل کرنےکے بعد گوانتاناموبے جیل میں قید افراد کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔








