بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیٹو اسلحہ سپلائی کر کے یوکرین جنگ میں حصہ لے رہا ہے،روسی صدر

ماسکو(ممتازنیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے نیٹو کے رکن ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین تنارع میں کیئف کو اسلحہ دے کر اس کا حصہ بن رہے ہیں۔
روسی ٹی وی کوانٹرویومیں ولادیمیر پیوتن نےکہا کہ مغرب روس کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے۔
نیٹو ممالک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اربوں ڈالروں کے ہتھیار یوکرین بھیج رہے ہیں۔ یہ حقیقت میں (جنگ میں) شرکت ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ بالواسطہ طور پر کیئف کے جرائم کا حصہ بن رہے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کا ’ایک ہی مقصد ہے جو سابق سوویت یونین اور اس کے مرکزی حصے روسی فیڈریشن کو توڑنا ہے،تب ہی شاید وہ ہمیں مہذب لوگوں کے نام نہاد خاندان میں قبول کریں گے لیکن صرف الگ الگ، ہر حصہ الگ۔
انہوں نے انٹرویو میں ایک بار پھر ملٹی پولر دنیا کی اہمیت کو دہرایا اور کہا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ ایسا ہو گا۔ہم کس کے خلاف ہیں؟ اس حقیقت کے خلاف کہ یہ نئی دنیا جو شکل اختیار کر رہی ہے وہ صرف ایک ملک یعنی امریکہ کے مفادات میں تعمیر ہو رہی ہے۔‘
روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کا مزید کہنا تھا کہ ’اب جب کہ سوویت یونین کے زوال کے بعد دنیا کو ان کی اپنی مرضی کی شکل میں ڈھالنے کی ان کی کوششیں اس صورت حال کا باعث بنی ہیں، تو ہم اس پر ردعمل ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔
واضح رہے کہ انڈیا میں ہونے والی جی 20 ممالک کی کانفرنس میں بیشتر نمائندوں نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی لیکن چین اور روس نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق گروپ آف ٹوئنٹی اکانومیز(جی 20) کے اجلاس کی میزبانی کرنے والا انڈیا بھی روس یوکرین جنگ کا معاملہ اٹھانے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن مغربی ممالک نے اس بات پر اصرار کیا کہ وہ اس کی شدید مذمت سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔ جی 20 اجلاس کے بعد ’چیئر سمری اور نتائج کی دستاویز‘ جاری کی گئی جس کے مطابق یہ اجلاس مکمل اتفاق رائے پر منتج نہیں ہو سکا۔